شیخوپورہ(نمائندہ نوائے وقت)مسلم لیگ (ن) کے ضلعی رہنما و سابق یو سی چیئرمین ملک عمران رحمت ڈوگر نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی بے نقاب ہو چکے ہیں ان کا ایجنڈا انتشار، فساد اور فتنہ پھیلانا ہے، ملک کے مستقبل سے کھلواڑ کرنیوالوں کا کوئی مستقبل نہیں ، پی ٹی آئی اب عوام کو گمراہ کرنے کی کسی سازش میں کامیاب نہیں ہوسکتی ،حکومت ملک کو مشکلات سے نکالنے کے لیے پرعزم ہے اور عوامی خوشحالی کیلئے سنجیدگی سے کوشاں ہے اس وقت پاکستان کو جن چیلنجز کا سامنا ہے ان سے نمٹنے کے لیے بحیثیت قوم ہمیں متحد ہونا ہو گا۔