سنٹرل پولیس آفس میں ملازمین کے بچوں کیلئے اینیمیٹڈکارٹون فلم کی سکریننگ

لاہور(نامہ نگار) سنٹرل پولیس آفس کی درسگاہ میں ملازمین کے بچوں کیلئے اینیمیٹڈکارٹون فلم کی سکریننگ کا اہتمام کیا گیا۔ترجمان پنجاب پولیس نے بتایا کہ کارٹون فلم ’’دی لائن کنگ‘‘ سے بچوں کی بڑی تعداد محظوظ ہوئی۔ اے آئی جی ایڈمن حمزہ امان اللہ نے بچوں سے ملاقات کی اور تعلیمی و غیر نصابی سرگرمیوں بارے استفسار کرتے ہوئے شفقت کا اظہاربھی کیا۔ملازمین کے بچوں نے دلچسپ انداز میں اپنے ٹیلنٹ و تخلیقی صلاحیتوں کا مظاہرہ کیا۔پولیس ملازمین کے بچوں کو سنٹرل پولیس آفس کے مختلف فلورز کی سیر کروائی گئی اور کھانے پینے کی اشیاء سے تواضع بھی کی گئی۔آئی جی پنجاب ڈکٹر عثمان انور نے کہا کہ پنجاب پولیس ایک فیملی ہے اور فلم سکریننگ کا مقصد بچوں کو تفریح اور تعلیم کے مساوی مواقع فراہم کرنا ہے۔پولیس ملازمین کے بچوں کی اعلی تعلیم اور ہیلتھ ویلفیئر کیلئے بھرپور اقدامات جاری ہیں۔

ای پیپر دی نیشن