گوجرانوالہ:فوڈ سیفٹی ٹیموں کی کارروائی،مضر صحت اشیاء تلف

گوجرانوالہ ( نمائندہ خصوصی)فوڈ سیفٹی ٹیموں کا دو کنفیکشنری یونٹس پر چھاپہ ، بھاری مقدار میں ناقص ایکسپائر فلیور اور رنگ تلف،بھاری جرمانہ بھی کردیا،ڈی جی فوڈ اتھارٹی کی ہدایت پر فوڈ سیفٹی ٹیموں نے سمال سٹیٹ اور کھیالی میںواقع 2 کنفیکشنر ی یونٹس پر چھاپہ مارااس دوران انہوں نے بھاری مقدار میں ناقص ایکسپائر فلیور اور رنگ تلف کیں، پروسیسنگ ایریا میں حشرات کی موجودگی، جالے اور زنگ آلود برتن موجود پائے گئے۔ ترجمان فوڈ اتھارٹی نے بتایا کہ کنفیکشنری کی تیاری کے لیے ممنوعہ رنگوں اور فلیورز کا استعمال کیا جارہا تھا۔

ای پیپر دی نیشن