بھارت میں 24 گھنٹوں کے دوران کوروناوائرس کے 50ہزار407 نئے کیس رپورٹ

بھارت میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کوروناوائرس کے 50ہزار407 نئے کیسز سامنے آئے ہیں جس کے بعد متاثرہ افراد کی مجموعی تعداد بڑھ کر 42586544 ہوگئی ہے۔ بھارت میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کوروناوائرس کی وبا سے804افراد ہلاک ہوئے جس کے بعد ملک بھرمیں کورونا سے مرنے والوں کی تعداد 507981 تک پہنچ گئی ہے۔ وزارت صحت کی جانب سے جاری کردہ تازہ ترین اعداد و شمار کے مطابق ملک میں کوویڈ کے فعال کیسز کی تعداد 610443 ہے۔ملک بھر میں اب تک کل 41468120افراد کورونا وائرس سے صحت یاب ہوچکے ہیں جنہیں ہسپتالوں سے فارغ کیا گیا ہے۔

ای پیپر دی نیشن