تھیلیسیمیا سے متاثرہ بچوں کا مطالعاتی دورہ پنجاب سیف سٹیز اتھارٹی 

لاہور(نامہ نگار)سندس فاؤنڈیشن کے زیر اہتمام تھیلیسیمیا سے متاثرہ بچوں نے پنجاب سیف سٹیز اتھارٹی کا مطالعاتی دورہ کیا۔اس موقع پر بچوں کو ادارے کے مختلف شعبہ جات، خصوصاً جدید ٹیکنالوجی پر مبنی سکیورٹی اور عوامی خدمات سے متعلق تفصیلی بریفنگ دی گئی۔دورے کے دوران بچوں کو سیف سٹی کے آپریشنز اینڈ کنٹرول روم اور جدید سرویلنس سسٹم کے بارے میں آگاہی دی گئی جہاں بتایا گیا کہ کس طرح پنجاب بھر میں کیمروں کے ذریعے جرائم کی روک تھام اور امن و امان کے قیام کیلئے کام کیا جا رہا ہے۔ بچوں کو ورچوئل بلڈ بینک اور ورچوئل ویمن پولیس سٹیشن کا دورہ بھی کروایا گیا۔ ورچوئل بلڈ بینک روزانہ کی بنیاد پر ضرورت مند مریضوں، خصوصاً تھیلیسیمیا سے متاثرہ بچوں، کو خون کی فراہمی میں اہم کردار ادا کر رہا ہے۔ 

ای پیپر دی نیشن