گوجرانوالہ:ڈپٹی کمشنر کا سی پی اوکے ہمراہ گوردوارہ روہڑی صاحب کا دورہ 

گوجرانوالہ(نمائندہ خصوصی)ڈپٹی کمشنر نوید احمد کا سٹی پولیس آفیسر گوجرانوالہ رانا ایاز سلیم کے ہمراہ گوردوارہ روہڑی صاحب ایمن آباد کا دورہ۔ سکھ برادری کے مذہبی تہوار ویساکھی کی 326 ویں سالانہ تقریبات میں شرکت کیلئے بھارت سمیت دنیا بھر سے ہزاروں سکھ یاتریوں کی گوردوارہ روہڑی صاحب ایمن آباد آمد متوقع مہمانوں کی آمد سے قبل انتظامات کو حتمی شکل دینے کیلئے تیاریاں شروع کردی گئیں،مذہبی رسومات کی ادائیگی کے لئے بھارتی سکھ یاتریوں کی گوردوارہ روہڑی صاحب ایمن آباد آمد پر ابتدائی طبی صحت کیمپ،1122 کیمپ،صفائی ستھرائی،فول پروف سکیورٹی اور تمام انتظامات قبل از وقت مکمل کئے جائیں،انہوں نے کہا کہ سال بھر مختلف مذہبی عبادات و رسومات کی ادائیگی کیلئے پاکستان سمیت بھارت، امریکہ، کینیڈا، برطانیہ اور دیگر ممالک سے ہزاروں سکھ یاتری اپنے مقدس مقامات پر حاضری کے لیے تشریف لاتے ہیں،سکھ یاتریوں کی بڑی تعداد مختلف اوقات کار میں گوردوارہ روہٹری صاحب ایمن آباد بھی آتی ہے جہاں ضلعی انتظامیہ گوجرانوالہ دیگر متعلقہ محکموں سے مل کرسکیورٹی سمیت دیگر انتظامات یقینی بناتی ہے۔

ای پیپر دی نیشن