شیخوپورہ(نمائندہ نوائے وقت)ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن کے سابق صدر چوہدری عمر حیات بھٹی ایڈووکیٹ نے کہا ہے کہ پاکستان عالم اسلام کا مضبوط قلعہ ہے جو دنیا بھر میں باہمی احترام پر مبنی تعلقات کا خواہاں اوردہشتگردی کا مخالف و انسانیت کا محافظ ملک ہے بانی پاکستان قائد اعظم محمد علی جناحؒ اور مصور پاکستان علامہ ڈاکٹر محمد اقبالؒ کے روشن خیالات اور ترقی پسند فلسفہ سیاست کو مشعل راہ بنا کر پوری پاکستانی قوم کو سبز ہلالی پرچم کے سائے تلے متحد ہونا ہوگاسیاست کی آڑ میں قومی اداروں کے وقار پر حملہ آور ہونے والوں کا کڑا محاسبہ کرنے کی ضرورت ہے۔