تحصیل گوجرخان شہیدوں غازیوں کی دھرتی  ہے، شوکت عزیز بھٹی

 مندرہ (نامہ نگار)ایم پی اے راجہ شوکت عزیز بھٹی نے کہا تحصیل گوجرخان شہیدوں غازیوں کی دھرتی  ہے جو اپنے ماتھے پر دو نشان حیدر کا اعزاز سجائے ھوئے ھے۔ پہلے نشان حیدر کا اعزاز بھی اسی کو حاصل یے ہماری تحصیل بہادروں اور ملکی جانثاروں کی سر زمین یے ہر گاؤں کے قبرستان میں شہید یا غازی آرام فرما رہا یے ان خیالات کا اظہار انہوں نے علاقہ کی سماجی شخصیت سابق ڈائریکٹر واسا چوھدری صفدر کے والد گرامی چوھدری اکثر شہید کی 59 برسی کے موقع پر مندرہ چہاری میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا ہمارے لیے فخر کی بات یے کہ شہید چوھدری اکثر نے چونڈہ کے محاذ پر دشمن سے لڑتے جام شہادت نوش کیا اور ان شہدا نے واقع کربلا کی یاد تازہ کر دی اور اب وقت کا تقاضا یے کہ ہمیں اپنے ملک کے خلاف اندونی بیرونی سازشوں کا مقابلہ کرنا ہو گا نوجوان نسل ان سازشوں کو ناکام بنائیں تاکہ ملک ترقی کی راہ پر گامزن ہو سکے ملک میں امن و امان اور یکجہتی کی ضرورت یے افراتفری لوگوں کو گمراہ کر نے والے بے نقاب ہوں گے تقریب سے سرور شہید نشان حید کے پوتے میجر عدیل دانشور اینکر پرسن سید منتظر امام رضوی و دیگر نے خطاب کیا اس تقریب میں علاقہ کیہر مکتبہ فکر کے لوگوں نے کثیر تعداد میں شرکت کی پوٹھوار پریس کلب گوجرخان راول پریس کلب مندرہ سوار شہید پریس کلب دولتالہ کے صحافیوں نے شرکت کی تقریب کے اختتام پر پیر سید زبیر بخاری نے دعا کی اور چوھدری صفدر نے شرکا محفل کا شکریہ ادا کیا۔

ای پیپر دی نیشن