لاڑکانہ(بیورورپورٹ) لاڑکانہ پولیس نے جرائم پیشہ افراد کے خلاف کاروائیاں کرتے ہوئے خونریزیوں، ڈکیتیوں، منشیات فروشیوں اور پولیس مقابلوں جیسے سنگین نوعیت کے مقدمات میں اشتہاری و روپوش 7 ملزمان کو گرفتار کرکے منشیات برآمد کرنے کا دعویٰ کیا ہے، تفصیلات کے مطابق بقاپور پولیس نے انڑ چوک سے قتل مقدمے میں ملوث و اشتہاری ملزم مدد عرف جاوید کھوہارو کو ایک کلو سے زائد چرس سمیت، نوڈیرو پولیس نے سعیدو دیرو لاڑو سے قتل مقدمے میں ملوث و اشتہاری ملزم سلیم گوپانگ کو، منشیات فروش ملزم اختیار عرف بابو کھوکھر کو ایک کلو سے زائد چرس سمیت، ایئرپورٹ پولیس نے چوریوں کے آدھا درجن سے زائد مقدمات میں ملوث و اشتہاری ملزم خادم جتوئی کو، شہید ڈی ایس پی عبدالمالک پولیس نے سنگین نوعیت کے مقدمے میں ملوث 3 ملزمان شاہد، بلاول اور حبیب اللہ کو گرفتار کرلیا ہے، پولیس کے مطابق گرفتار ملزمان کے خلاف مقدمات درج کرکے تفتیش سمیت مزید قانونی کاروائی جاری ہے۔