آپریشن بنیان مرصوص نے مودی حکومت کے ہوش ٹھکانے لگا دئیے:حسن مرتضیٰ 

لاہور(نامہ نگار)پاکستان پیپلز پارٹی وسطی پنجاب کے جنرل سیکرٹری سید حسن مرتضی نے کہا ہے کہ آپریشن بنیان مرصوص نے مودی حکومت کے ہوش ٹھکانے لگا دئیے ہیں۔پاک فوج نے بزدل دشمن کو چیلنج دیکر جنگ کے میدان میں جواب دیا۔سید حسن مرتضی نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ بھارت امن کی خواہش کو ہماری کمزوری نہ سمجھے۔پاکستان کی خود مختاری اور سالمیت کے خلاف  بڑھنے والا ہر ہاتھ کاٹ دیں گے۔پاکستان کی دفاعی صلاحیت پر شک کرنیوالوں کی اب تک تسلی ہو جانی چاہئے۔بھارت کو روایتی،سائبر اور ٹیکنیکل وار فیئر میں چاروں شانے چت گرا دیا ہے۔ہمسائیہ ملک امن چاہتا ہے یا جنگ،انتخاب کر لے۔حکومت خارجی محاذ پر فوری طور پر چیئرمین بلاول بھٹو کی خدمات سے استفادہ کرے۔

ای پیپر دی نیشن