شیخوپورہ(نامہ نگارخصوصی)پاکستان پیپلز پارٹی کے سٹی صدر وٹکٹ ہولڈر سید ندیم عبا س کاظمی نے سٹی سیکرٹریٹ میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا بینظیر بھٹو نے بھی ملکی وقار کے فروغ اور معاشی استحکام کی خاطر انتھک کردار ادا کیا ،اب بلاول بھٹو زرداری وطن عزیز پاکستان کے استحکام اور قومی مفادات کے تحفظ کی خاطر بھرپور جدوجہد کررہے ہیں جس میں پوری قوم انکے ساتھ ہے، ملکی سلامتی کی خاطر پیپلز پارٹی کی قیادت نے ہر دور میں کلیدی کردار ادا کیا اور اپنی جانوں کے نذرانے پیش کرکے حب الوطنی کی نئی تاریخ رقم کی آئندہ بھی دفاع وطن کی خاطر کسی قربانی سے ہرگز دریغ نہیں کیا جائے گا ۔ قائد عوام ذوالفقار علی بھٹو نے دنیا کی بڑی طاقتوں اور تیسری دنیا کے ملکوں کے ساتھ برابری کی بنیاد پر تعلقات قائم کرکے پاکستان کی خارجہ پالیسی کی مربوط سمت کا تعین کیا جس پر چلتے ہوئے پیپلز پارٹی نے اپنے ہر دور اقتدار میں بین الاقوامی برادری سے تعلقات کو مربوط بنایا اور پاکستان کے موقف کو جاندار انداز میں دنیا کے سامنے رکھا۔