آئی پی ایل، بھارت کو 3 ہزار کروڑ روپے سے زائد نقصان کا امکان

 لاہور (سپورٹس رپورٹر) پاکستان اور بھارت کے درمیان حالیہ کشیدگی نے کرکٹ کی دنیا پر گہرا اثر ڈالا ہے جس کے نتیجے میں آئی پی ایل اور پاکستان سپر لیگ کے میچز معطل کر دیے گئے۔  انڈین پریمئیر لیگ کے ایک میچ کی منسوخی کے باعث بھارتی بورڈ کو ٹی وی حقوق، سپانسرشپ، ٹکٹ فروخت کی مد میں 125 کروڑ روپے فی میچ نقصان برداشت کرنا پڑرہا ہے۔بھارتی بورڈ کو اب تک 4 میچز منسوخ ہونے سے 500 کروڑ روپے سے زیادہ کا نقصان ہوچکا  جبکہ ٹورنامنٹ مکمل طور پر ختم ہوا تو 3 ہزار کروڑ سے زائد کا نقصان پہنچنے کا اندیشہ ہے۔ فرنچائز مالکان بھارتی خسارے سے پریشان سپانسرز معاہدے ختم کرسکتے ہیں۔ مودی سرکار اپنی ناکامیاں چھپانے کیلئے آئی پی ایل ملتوی کرنے سمیت دیگر پسپائی کے فیصلے کرنے پر مجبور ہوئی۔بھارتی کرکٹ بورڈ کے نائب صدر راجیو شکلا نے انڈین پریمئیر لیگ کے مستقبل سے متعلق کہا ہے کہ حکومت اور سٹیک ہولڈرز سے بات چیت جاری ہے، جس کے بعد شیڈول کا اعلان کیا جائیگا۔ انڈین پریمئیر لیگ کو فوری طور پر محض ایک ہفتے کیلئے ملتوی کیا گیا ہے تاہم حکومت اور سٹیک ہولڈرز سے بات چیت جاری ہے، جس کے بعد شیڈول کا اعلان کیا جائیگا۔ آئی پی ایل 2025ء کے دوبارہ شروع ہونے سے متعلق کوئی حتمی ٹائم لائن واضح نہیں کی۔

ای پیپر دی نیشن