ڈونلڈ ٹرمپ کی شاباش پر تحریک انصاف کی چیخیں

احسان ناز
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے افغانی دہشتگرد پکڑنے پر پاکستان کی حکومت اور قانون نافذ کرنے والی ایجنسیوں کا شکریہ ادا کیا ہے اور جو پاکستانی لوگ کل تک ڈونلڈ ٹرمپ کے بارے میں مختلف قسم کی باتیں کر رہے تھے ان کے منہ بند ہو گئے ہیں اور اب ہمارے حکمران سکھ کا سانس لے رہے ہیں کہ امریکہ کی طرف سے اچھی خبر کے ساتھ ساتھ ٹھنڈی ہوا کا جھونکا بھی ایا ہے حالانکہ جس طرح ڈونلڈ ٹرمپ  نے دیگر ممالک کے حکمرانوں کی پگڑیاں اچھالین اور اپنے یہاں بلا کر بالمشافہ جھڑکا اس سے لگ رہا تھا کہ ڈونلڈ ٹرمپ ہر ملک کے حکمرانوں کے ساتھ یہی رویہ اختیار کریں گے لیکن جب پاکستان نے یہ  دہشت گرد پکڑ کر ان کے حوالے کیا تو امریکہ کے حکمرانوں کی انکھیں کھلی کی کھلی  رہ گئی اور انہوں نے کہا کہ امریکہ اور پاکستان نے مشترکہ جدوجہد کر کے دہشت گردی کے خاتمے کے لیے کام کیا ہے اور ساتھ یہ کہا افغانستان میں جو بایڈن حکومت بھاری مقدار میں اسلحہ چھوڑ گی تھی وہ افغان حکومت سے واپس لیا جاے گی ڈونلڈ ٹرمپ کے اس بیان کا پاکستان کے نایب وزیر اعظم اسحاق ڈار نے بھر پور خیر مقدم کیا اور کہا یہی  اسلحہ ھمارے خلاف استعمال کیا جارہا ھے جبکہ پاکستان کے پہے ھی  افغانستان سے اچھے نہ تھے یہ خبر سنتے ہی افغانستان کے حکمران اپ سٹ ھو گے ہیں اور ڈونلڈ ٹرمپ کی طرف سے پاکستان کو شاباش دینے پر منہ بنا کر بیٹھ گئے ہیں اس طرح پاکستان کی خارجہ پالیسی جو کہ کئی سالوں سے پاکستان کے ہمسایوں ایران افغانستان اور بھارت سے کوئی بہتر نہیں ھیں جبکہ  پاکستان کے یو اے ای سعودیہ قطر اور بحرین کویت سے زبردست ماحول  ہے اور امریکہ سے بھی جو سرد موری تھی وہ امریکی صدر کے اس بیان کے بعد بہتر ہوتے ہوئے نظر اتے ہیں  امریکہ پاک تعلقات کی اس بہتری پر پاکستان تحریک انصاف کی قیادت اور کارکن پریشان ہیں کہ جو ٹرمپ کی امد کے بعد ہم سمجھ رہے تھے عمران خان کی رہائی کا سبب  بنے گی  وہ سوہانے سپنے ادہاورے رہ گے ہیں اور وزیراعظم شہباز شریف کے تعلقات میں بہتری  اگئی ہے اس پر پھر تحریک انصاف کی قیادت اور کارکنوں کو پسو پڑ گئے ہیں یہ تو الٹی گنگا بیٹھ گی ھے جبکہ ائی ایم ایف کا وفد جو کہ اج کل پاکستان کے ایک ہفتہ کے دوراہ پر ہے اس وفد کی طرف سے بھی بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کو بہترین پروگرام قرار دیا گیا ہے اور صاف اور شفاف ان کے اس پر مہر لگا دیا اس طرح وزیر اعلی پنجاب محترم مریم نواز شریف صاحبہ نے جو میو ھسپتال کے ایم ایس کو برطرف کیا ہے اور امید کی جا رہی ہے ائندہ دنوں میں محکمہ صحت محکمہ تعلیم ایل ڈی اے اور محکمہ بلدیات میں بھی بھل صفائی کی جائے گی جس سے اس حکومت میں جو کنڈی کچرا عم سیٹوں پر بیٹھ گیا ہے ان کا صفایا کر کے عوام کو صحت اور تعلیم کی سہولیات میسر کی جائیں گی

ای پیپر دی نیشن