حافظ آباد(نمائندہ نوائے وقت) وفاقی ٹیکس محتسب پاکستان ڈاکٹر آصف محمود جاہ نے کہا کہ وفاقی ٹیکس محتسب کے ادارہ کو قائم ہوئے 25سال ہوچکے ہیں 20سال کی کارکردگی ایک طرف ہے اور 3سال کی کارکردگی ایک طرف ہے سال 2024میں 13ہزار 506 شکایت کا اندراج ہوااور 12ہزار614 شکایات کا ازالہ کیا گیایہ صرف 277آگاہی سیمنار کرنے کا نتیجہ ہے اس سے پہلے ٹیکس دہندگان کو معلوم ہی نہ تھا کہ ایف بی آر کے خلاف بھی شکایت درج کروائی جاسکتی ہے جبکہ 20سالوں میںصرف 5ہزار کے لگ بھگ شکایات درج کی گئیں۔