منفی خود کلامی نفسیاتی مسائل کا باعث ‘مثبت خیالات پر توجہ دیں،مقررین 

لاہور(لیڈی رپورٹر) منفی خود کلامی نفسیاتی مسائل کا باعث بنتی ہے، اس سے پرہیز کریں اور مثبت خیالات پر توجہ دیں۔ ان خیالات کا اظہار مقررین نے گزشتہ روز جی سی یونیورسٹی لاہور میں "ذہنی صحت کی بہتری کے لیے کلینکل سائیکالوجی میں جدت اور مداخلات" کے موضوع پر کانفرنس سے خطاب کے دوران کیا۔ یہ کانفرنس جی سی یونیورسٹی کے شعبہ نفسیات اور پاکستان سائیکالوجیکل ایسوسی ایشن (PPA) کے اشتراک سے منعقد کی گئی تھی،مقصد اضطراب، ڈپریشن اور دیگر ذہنی مسائل کے حل کیلئے کلینکل مداخلات پر بات کرنا تھا۔ ڈاکٹر روحی خالد نے اس بات پر زور دیا کہ منفی خیالات سے بچتے ہوئے، خوشگوار سوچوں پر توجہ مرکوز کرنا ضروری ہے۔ پروفیسر ڈاکٹر سیدہ سلمیٰ حسن ‘ پروفیسر ڈاکٹر اسیر اجمل ‘پروفیسر ڈاکٹر رفیعہ رفیق، پروفیسر ڈاکٹر سیدہ شاہدہ بتول، محمد عرفان کیسنا، پروفیسر شریں اسد، شاہد اقبال اور میکس بابری نے بھی خطاب کیا۔

ای پیپر دی نیشن