حافظ آباد(نمائندہ نوائے وقت) تحریک صراط مستقیم کے زیر اہتمام یہاں غزہ کے مسلمانوںپر اسرائیلی مظالم اور بربریت کے خلاف احتجاجی ریلی نکالی گئی جس میں شرکاء ریلی نے فوارہ چوک پہنچ کر اسرائیل اور امریکہ کے خلاف سخت نعرہ بازی کی۔ شرکاء ریلی کا کہنا تھا کہ اسرائیل دنیا کا سب سے بڑا دہشت گرد ہے جو نہتے مسلمانوںپر بمباری کرکے انکی نسل کشی پر اتر آیا ہے ۔ان حالات میں انسانی حقوق کی علمبردار عالمی تنظیموںکی مجرمانہ خاموشی بھی قابل مذمت ہے ۔ مسلم حکمرانوںکو چاہئے کہ وہ بزدلی کے حصار سے نکل کر غزہ اور فلسطینی مسلمان بھائیوںکو ہر محاذ پر مدد کا اعلان کریں۔