باغ (نوائے وقت رپورٹ) بھارتی گولہ باری سے باغ آزاد کشمیر میں نوجوان اسامہ شہید ہو گیا۔ جبکہ اسامہ کی دو بہنیں زخمی ہیں۔ پمز ہسپتال اسلام آباد میں زیر علاج ہیں۔ اسامہ کی دس روز پہلے شادی ہوئی تھی۔ بھارتی بربریت نے ہنستا بستا گھر اجاڑ دیا۔ اسامہ کے والد نے کہا کہ اپنے وطن پر 100 بچے قربان کر سکتا ہوں۔ اسامہ کی عمر 22 سال تھی۔ نماز جنازہ میں آزاد کشمیر حکومت کے وزیر ضیاء القمر، سٹیشن کمانڈر مسعود، سیاسی و سماجی شخصیات سمیت اہل علاقہ کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔