ملکی سلامتی پر آنچ نہیں آنے دی جائیگی : ملک احسان زین

فیروزوٹواں(نامہ نگار) فیروزوٹواںمیں پاک فوج کے حق میں شہریوں نے ریلی نکالی۔ ریلی میں پاک فوج کے حق میں نعرے لگائے گئے اور اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے ملک احسان زین وٹو ایڈووکیٹ ‘ ملک تجمل ریاض وٹو‘ ملک قاسم ریاض وٹو نے کہاکہ  ہم وطن عزیز کے تحفظ کی خاطر افواج پاکستان کے ساتھ کھڑے ہیں افواج پاکستان کے ہمراہ ملکی سرحدوں کا دفاع کیا جائے گا۔ مملکت خداداد پاکستان کا دفاع ناقابل تسخیر ہے ملکی سلامتی پر آنچ نہیں آنے دی جائیگی ۔ہماری ایئر فورس نے بھرپور جواب دے کر دشمن کے ناپاک عزائم کوچکنا چور کر دیا ہے۔

ای پیپر دی نیشن