ضلع اٹک میں مہنگائی عروج پر ،ذمہ دار کون ،عوامی حلقوں کا سوال

  سنجوال کینٹ (نامہ نگار)اٹک مہنگائی عروج پر اس مہنگائی کا ذمہ دار کون حکومت انتظامیہ یا پھر دکاندار سرکاری ریٹ لسٹ کے مطابق کوئی چیز بھی نہیں دی جاتی مرغی کے گوشت کا ریٹ بھی آسمان سے باتیں کر رہا ہے عام آدمی کے لیے مرغی کا گوشت خریدنا مشکل بلکہ ناممکن رمضان المبارک کے مقدس مہینے میں حکومت کے دعوؤں کے برعکس کام ہو رہا ہے عوام کو کس جگہ پہ ریلیف دیا جا رہا ہے عوام کا حکومت سے سوال کھانے پینے کی اشیا ئے خورد و نوش بھی غریب آدمی کی پہنچ سے دور ہیں بڑا گوشت  بکرا گوشت دودھ دہی دالیں چاول  گھی چینی  فروٹ پھل سبزیاں مہنگا ے داموں فروخت ہو رہی ہے انتظامیہ اگر ریٹ لسٹ جاری کرتی ہے تو اس کے اوپر عمل کیوں نہیں ہوتا۔

ای پیپر دی نیشن