کہوٹہ(نامہ نگار)اسسٹنٹ کمشنر کہوٹہ ایو شہ ظفر اور چیف میونسپل آفیسر کہوٹہ مخدوم بلال کا گرینڈ آپریشن ماہ صیام میں روزانہ کی بنیاد پر جاری۔ مدینہ کیش اینڈ کیری، چکن شاپس سمیت درجنوں دکانداروں اور کاروباری مراکز کو بھاری جرمانے اور سیل کر دیا گیا۔ کسی سفارش اور دباکو قبول نہیں کیا جائے گا۔ مصنوعی مہنگائی، تجاوزات اور باسی اشیا کی فروخت پر انتظامیہ خاموش نہیں بیٹھے گی۔ ایوشہ ظفر اور مخدوم بلال نے تجاوزات ہٹا کر سڑک پر تجاوز شدہ سامان بھی ضبط کر لیا۔ اسسٹنٹ کمشنر کہوٹہ ایو شہ ظفر اور چیف میونسپل آفیسر کہوٹہ مخدوم بلال نے کہوٹہ شہر، قدیر بازار، تھانہ روڈ، مین بازار، چھنی بازار،جی پی او روڈ، مٹور روڈ اور رمضان سستا بازار میں اچانک چھا پے مار کر ریٹ لسٹ چیک کی اور ناجائز منافع خو ری پر مدینہ کیش اینڈ کیری سمیت درجنوں دکاند اروں بھاری جرمانہ کیا اور دکانیں سیل کر دیں جبکہ مین بازار کہوٹہ اور چوراہوں میں تجاوزات مافیا کے خلاف زبردست کاروائی کرتے ہوئے تجاوز شدہ سامان ضبط کر لیا۔