پنڈی بھٹیاں(نامہ نگار)ٹریفک پولیس نے نااہلی سے ٹریفک جام رہنا معمول بن گیا ،تفصیلات کے مطابق شہر کی اہم شاہرائوں علمدار چوک،دُلا بھٹی چوک،گول چوک،چنیوٹ روڈ ،لاہور روڈ و دیگر اہم شاہرائوں سے ٹریفک پولیس کا عملہ کئی روز سے غائب ہونے کی وجہ سے ٹریفک کا جام رہنا معمول بن گیا جس کی وجہ سے پیدل چلنے والوںکا جینا محال ہو گیا ہے اس کے علاوہ چھوٹے موٹے حادثات معمول بنتے جا رہے ہیں خصوصاََ سکولوں ،کالجوں سے چھٹی کے وقت ٹریفک پولیس کا کوئی اہلکار بھی ڈیوٹی پر موجود نہیں ہوتا جس کی وجہ سے طلبا ،طالبات کا گزرنا محال ہو جا تا ہے۔