بہاول پور(جنرل رپورٹر)کرکٹر کیپٹن عابد سردار نے ڈویژنل سپورٹس آفیسر بہاولپور عامر حمید سے ملاقات کی۔ اس موقع پر بہاولپور میں کرکٹ کے فروغ اور ترویج و ترقی کے حوالے سے مختلف اُمور ذیر غور آئے۔کیپٹن عابد سردار نے بہاولپور میں کرکٹ کے فروغ کیلئے بھر پور تعاون کے عزم کا اظہار کیا۔ اس موقع پر ڈویژنل سپورٹس آفیسر عامر حمید نے کیپٹن عابد سردار کو سو وینئر پیش کیا۔