گوجرانوالہ:اے ڈی زراعت کی زیر صدارت میگا فارمر گیدرنگ پروگرام

گوجرانوالہ(نمائندہ خصوصی) پرنسپل ایگریکلچر آفیسر/ اسسٹنٹ ڈائریکٹر زراعت (توسیع) گوجرانوالہ محمد اعظم مغل کی زیر صدارت مقامی ہوٹل میںمیگا فارمر گیدرنگ پروگرام کا اہتمام کیا گیا ۔جس میں ڈپٹی ڈائریکٹرز زراعت (پی ڈبلیو اینڈ کیو سی پی) تلفورل الحسن،اے او توسیع جابر ریاض سندھو،اے او سمیع اللہ ڈوگراور مقامی زرعی ماہرین سمیت علاقہ بھر کے ترقی پسند کاشتکاروں نے بھرپور شرکت کی ۔پروگرام کے شرکاء محمد اعظم مغل و دیگر نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ وزیر اعلی پنجاب مریم نوازشریف کسانوں کی بہبود کے لئے بھرپور کوشاں ہیں اور اس سلسلہ میں متعدد اقدامات کر رہی ہیں۔ جن میں کسان کارڈ،گرین ٹریکٹر سکیم،سولر ائزیشن اور گندم کے پیداواری مقابلوں کا انعقاد شامل ہے۔ محکمہ زراعت (توسیع)کی طرف سے جاری کردہ سفارشات پر عمل کرکے ہی کاشت کار اچھی پیداوار حاصل کر سکتے ہیں۔

ای پیپر دی نیشن