چوہدری نثار کے معتمد خاص شیخ ذیشان سعید کی ادائیگی عمرہ کے بعد وطن واپسی

ٹیکسلا (نمائندہ نوائے وقت )سابق وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان کے معتمد خاص شیخ ذیشان سعید ادائیگی عمرہ کے بعد وطن واپس پہنچ گئے ہیں،مبارکباد دینے کیلئے آنیوالوں سے انہوں نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ جو سکون قلبی مکہ مکرمہ اور مدینہ منورہ میں ملتا ہے وہ الفاظ میں بیان نہیں ہوسکتا،اللہ تعالی ہر کسی کو حج و عمرہ کی سعادت عطا کرے،مناسک عمرہ کے دوران میں نے دوست احباب،خاندان اور ملکی سلامتی کیلئے خصوصی دعائیں کی ہیں،عمرہ ادائیگی پرسابق وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان نے شیخ ذیشان سعیدکو دلی مبارکباد پیش کی ہے اور نیک تمناؤں کا اظہار کیا ہے۔

ای پیپر دی نیشن