راولپنڈی (جنرل رپورٹر) پاکستانی نژاد امریکی خاتون وجہیہ سواتی قتل کیس میں مقتولہ کے شوہر رضوان حبیب کو سزائے موت کی سزا برقرار، مجرم کے ساتھی سلطان احمد کو 7سال قید اور ایک لاکھ روپے جرمانہ کی سزا، مجرم رضوان حبیب کو قتل کے جرم میں سزائے موت معہ 5 لاکھ روپے جرمانہ، اغواء کے جرم میں 10سال قید اور 1 لاکھ روپے جرمانہ جبکہ دفعہ201 ت پ میں 7سال قید اور 1 لاکھ روپے جرمانہ کی سزا سنائی گئی۔