ایس ای سی پی :غیر مجاز آن لائن ٹریڈنگ ،سرمایہ کاری پلیٹ فارمز کی تعداد میں تیزی سے اضافہ 

لاہور(کامرس رپورٹر) ایس ای سی پی نے عوام کو خبردار کیا ہے کہ غیر مجاز آن لائن ٹریڈنگ اور سرمایہ کاری پلیٹ فارمز کی تعداد میں تیزی سے اضافہ ہو رہا ہے جو سرمایہ کاروں کو تیزی سے منافع کے جھوٹے وعدوں کے ذریعے راغب کرتے ہیں۔ یہ پلیٹ فارمز غیر قانونی طور پر پاکستان میں ریگولیٹری منظوری کے بغیر فارن ایکسچینج (فاریکس)، سکیورٹیز، کموڈٹیز، آپشنز اور دیگر قیاسی مالیاتی آلات کی ٹریڈنگ کی سہولت فراہم کرتے ہیں۔ یہ ادارے جو عموماً بیرونِ ملک قائم ہوتے ہیں۔ پاکستان کے کسی بھی ریگولیٹری ادارے سے لائسنس یا نگرانی کے بغیر کام کر رہے ہیں۔ ایسے پلیٹ فارمز کے ساتھ سرمایہ کاری کرنیوالے افراد کو سنگین خطرات کا سامنا ہوتا ہے۔

ای پیپر دی نیشن