شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ حبا بخاری نے سوشل میڈیا پر اپنے نام سے چلنے والے جعلی ایکس (سابقہ ٹوئٹر) اکاؤنٹ پر ردعمل دیتے ہوئے واضح کیا ہے کہ ان کا اس پلیٹ فارم پر کوئی آفیشل اکاؤنٹ موجود نہیں اور ان سے منسوب کیا گیا سیاسی بیان مکمل طور پر بے بنیاد ہے سوشل میڈیا پر ایک جعلی اکاؤنٹ نے سابق وزیراعظم عمران خان سے متعلق متنازع بیان حبا بخاری کے نام سے شیئر کیا جس پر صارفین کی جانب سے مختلف آرا کا اظہار سامنے آیا تاہم اداکارہ نے بروقت ردعمل دیتے ہوئے انسٹاگرام اسٹوری پر وضاحت دی کہ وہ ایکس پر موجود ہی نہیں ہیں اور ان کے نام سے بنے ہوئے تمام اکاؤنٹس جعلی ہیں اداکارہ نے اپنے مداحوں سے اپیل کی کہ ایسے جعلی اکاؤنٹس کو فوری طور پر رپورٹ کیا جائے تاکہ جھوٹی خبروں اور غلط فہمیوں کا سدباب کیا جا سکے حبا بخاری نے کہا کہ ان سے منسوب کسی بھی سماجی یا سیاسی بیان کو سنجیدہ نہ لیا جائے جب تک وہ خود اپنے تصدیق شدہ سوشل میڈیا پلیٹ فارمز سے کوئی پیغام جاری نہ کریں ان کے اس بیان کے بعد مداحوں میں پھیلی غلط فہمی ختم ہو گئی ہے