بھارت کے ڈرون حملے افواج پاکستان نے ناکام بنا دیئے:خالد مسعود سندھو 

لاہور(خصوصی نامہ نگار) پاکستان مرکزی مسلم لیگ کے صدر خالد مسعود سندھو نے کہا بھارت نے پاکستان کے منہ توڑ جواب سے بوکھلا کر پاکستان کے شہروں میں ڈرون حملوں کی کوشش کی تا ہم افواج پاکستان نے تمام حملوں کو ناکام بنا دیا۔ بھارتی ڈرون حملوں کا مقصد فضائوں میں اپنی ذلت کو بحال کرنے کی ناکام کوشش اور بہادر پاکستانی عوام کو خوف زدہ کرنا تھا۔ بھارت کی یہ خواہش کبھی پوری نہیں ہو گی۔ ہم ہندوستان کو یہ پیغام دیتے ہیں کہ ہمیں تم ان کھلونوں سے نہیں ڈرا سکتے۔ پاکستان مرکزی مسلم لیگ کے کارکنان فوری طور پر اپنے علاقوں میں تحصیل کی سطح پر پاکستان کا پرچم تھام کر نکلیں اور ریلیوں کی صورت میں قوم کا حوصلہ بڑھائیں۔ ترجمان تابش قیوم نے کہا بھارت دہشت گردی کا مرکز ، پاکستانی قوم کے سینے اس وقت ٹھنڈے ہونگے جب آر ایس ایس اور بی جے پی کے دہشتگردی کے ٹھکانوں کو نشانہ بنایا جائے گا۔ پاکستان وزرا قوم کا مورال گرانے میں مصروف ہیں۔

ای پیپر دی نیشن