لاہور+کراچی (سپورٹس رپورٹر) نیشنل ویمنز ٹی ٹوئنی ٹورنامنٹ کے دوسرے روز مزیددو میچوں کا فیصلہ ہوگیا ۔ نیشنل سٹیڈیم میں سٹرائیکرز نے انونسیبلز کو 7وکٹوں سے شکست دیدی۔انونسیبلز کے 134رنز 7کھلاڑی آؤٹ کے جواب میں سٹرائیکرز نے آخری اوور میں 3وکٹوں پر ہدف حاصل کرلیا۔ انونسیبلز کی طرف سے صائقہ ریاض 58رنز بناکر ٹاپ سکورر رہیں۔ منیبہ علی نے 31رنز بنائے۔سٹرائیکرز کی ام ہانی نے 3وکٹیںحاصل کیں ۔سٹرائیکرز کی ایمان فاطمہ42رنز ناٹ آؤٹ کیساتھ بناکرنمایاں رہیں۔ کپتان گل فیروزہ نے 41رنز بنائے۔ایمان فاطمہ کو پلیئر آف دی میچ قرار دیا گیا ۔ چیلنجرز نے سٹارز کو 4وکٹوں سے ہرادیا۔سٹارز کی ٹیم116رنز بناکر آؤٹ ہوگئی۔ چیلنجرز نے ہدف آخری اوور میں 6وکٹوںپرپورا کرلیا۔ سدرہ نواز 27رنز ناٹ آؤٹ کیساتھ ٹاپ سکورررہیں ۔چیلنجرز کی رامین شمیم اور زیب النسا نے دو دو وکٹیںحاصل کیں ۔چیلنجرز کی صدف شمس 32اور کپتان رامین شمیم 21رنز ناٹ آؤٹ کیساتھ قابل ذکررہیں ۔سٹارز کی طوبی ٰحسن نے تین وکٹیںحاصل کی ۔رامین شمیم پلیئر آف دی میچ قرار پائیں ۔