ہارون آباد(نامہ نگار ) سیوریج سسٹم کی بحالی کیلئے جدید جیٹر مشین بلدیہ کے حوالے کر دی گئی۔ممبر پنجاب اسمبلی چوہدری غلام مرتضی نے اسسٹنٹ کمشنر ہارون آباد عبدالحفیظ باجوہ اور چیف آفیسر بلدیہ عمران وٹو کے ہمراہ سیوریج سسٹم کی بحالی کیلئے جدید مشینری بلدیہ ہارون آباد کے حوالے کر دی۔ اس موقع پر چوہدری غلام مرتضی کا کہنا تھا کہ ہارون آباد میں سیوریج سسٹم کی تباہی کے بعد جدید مشینری کی اشد ضرورت تھی آج سکر اور جیٹر مشینری کی فراہمی کے بعد شہر کے سیوریج سسٹم کی بحالی میں مدد ملے گی، حلقہ کی بہتری کیلئے ہمیشہ کی طرح وائٹل گروپ اپنا کردار ادا کرتا رہیگا۔