کوٹ مٹھن ٗ محمد پور دیوان ( نامہ نگار+نمائندہ خصوصی) ڈپٹی ڈائریکٹر زراعت (توسیع) راجن پور کو ٹریننگ ہال دفتر ڈپٹی ڈائریکٹر زراعت توسیع راجن پور میں کھاد بیج اور زرعی ادویات کے ڈیلرز اور کاشت کاروں کیساتھ میٹنگ منعقد کی گئی۔جس میں طاہر محمود بھٹی ڈپٹی ڈائریکٹر زراعت (توسیع) راجن پور نے ڈیلرز اور کاشت کاروں کو کپاس کی اگیتی کاشت کی اہمیت کے بارے میں بتایا کہ 31 مارچ تک کپاس کی اگیتی کاشت مکمل کر لیں اور پودے سے پودے کا فاصلہ دو فٹ تک رکھیں ۔اسکے بعد ظہور احمد سلطان اسسٹنٹ ڈائریکٹر زراعت (توسیع) راجن پور نے ڈیلرز اور کاشتکاروں کو دھان کی نرسری 20 مئی سے پہلے نہ لگانے کا مشورہ دیا۔حکومت پنجاب نے چاولوں کے بیج کی فروخت پر 20 مئی سے پہلے پابندی عائد کر دی ۔ تاکہ کاشتکار چاولوں کی پنیری 20 مئی سے پہلے کاشت کرنے سے گریز کریں۔سیکرٹری زراعت افتخار علی سہو کی ہدایت پر ڈاکٹر فیصل بلال زراعت افیسر کوٹ مٹھن نے ڈیلرز اور کاشتکاروں کو وزیراعلی پنجاب مریم نواز صاحبہ کی ہدایت پر اگیتی کاشت پر5000 ہزار روپے فی ایکڑ اور 5 ایکڑ پر 25 ہزار روپے فی ایکڑ سبسڈی کے بارے میں بتایا۔