کامونکی:پولیس نے لڑائی جھگڑے،گراں فروشی اغواء ، منشیات فروشی کے مقدمات درج کرلیے

کامونکی(نمائندہ خصوصی)پولیس نے لڑائی جھگڑے، مہنگا پیاز فروخت کرنے پر،اغواء ،اور منشیات فروشی کے مقدمات درج کرلیے،معمولی تلخ کلامی پر ٹبہ محمد نگر کے اشرف کی اہلیہ کو محلہ داروں، شہزاد، شہباز وغیرہ نے تشدد کا نشانہ بنایا۔ مقدمہ کی پیروی کرنے پرمحلہ سلامت پورہ کے بشیر اور اْسکے بیٹے قاسم کو بوتلوں کے وار کرکے زبیرحسین، عابد حسین،کمال،طلعت حسین، احمد، حامد حسین، سفیان، زین العابدین اور چار نامعلوم افراد نے شدید زخمی کردیا، سٹی پولیس نے میونسپل کمیٹی کے چیف آفیسر عمر شجاع کی درخواستوں پر مہنگے داموں پیاز فروخت کرنے والے دوسبزی فروشوں غلہ منڈی کے شیخ اسلم عرف لگو اورشیخ نصیر کیخلاف مقدمے درج کرلیے۔

ای پیپر دی نیشن