شیخوپورہ (نمائندہ نوائے وقت) سیاسی سماجی شخصیت و سابق ممبر میونسپل کمیٹی سردار ریاض ڈوگر نے کہا ہے کہ بھارت نے مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی پامالی میں سب کوپیچھے چھوڑدیاہے بھار ت کی قید میں اسیر کشمیریوں پرتشدد اوران کا بہیمانہ قتل لمحہ فکریہ ہے بھارت اس قتل عام پردروغ گوئی سے عالمی ضمیر کی آنکھوں میں دھول نہیں جھونک سکتا، مقبوضہ کشمیر میں ہر روز بے گناہ کشمیریوں کو پکڑ کر ان پربہیمانہ تشددکیا جاتا ہے جیلوں میں ناحق قید کر کے انہیں اذیتوں کا نشانہ بنایاجارہا ہے بھارتی عدالتوں میں مقدمات کی سماعت کے دوران ججز پاکستانیوں اورمعتوب کشمیریوں کوتعصب اورانتقام کانشانہ بنانے میں پیش پیش ہیں ہزاروں بیگناہ کشمیری بھارت کے قیدخانوں میں انصاف کے انتظار میں ایڑیاں رگڑرگڑ کرموت کی آغوش میں چلے گئے۔