سعودی عرب میں وزارت حج ع وعمرہ نے حج کے خواہش مند افراد کو خبردار کیا ہے کہ وہ غیر سرکاری واسطوں کے ساتھ معاملات نہ کریں۔وزارت نے اپنے بیان میں واضح کیا ہے کہ فریضہ حج کی ادائی کے لیے آمد، سعودی عرب میں متعلقہ حکام کی جانب سے جاری "حج ویزا" کے ذریعے ہونی چاہیے۔ یہ 80 ممالک میں امور حج کے دفاتر کے ساتھ رابطہ کاری یا پھر "نسك حج" پلیٹ فارم کے ذریعے ہو گا جو 126 سے زیادہ ممالک سے آنے والے عازمین حج کے لیے مختص ہے۔ پلیٹ فارم کے ذریعے براہ راست بکنگ کی جا سکتی ہے۔اسی طرح وزارت نے زور دیا ہے کہ وزارت کی سرکاری ویب سائٹ پر دیا گیا الکٹرونک لنک (https://masar.nusuk.sa) اور "Nusuk" ایپلی کیشن ... یہ مملکت میں شہریوں اور مقیم افراد کے لیے حج پیکج کی بکنگ کے دو منظور شدہ واسطے ہیں۔ وزارت نے باور کرایا کہ غیر سرکاری واسطوں سے جاری کی گئی معلومات یا پیکجز کی پیش کش گمراہ کن شمار ہو گی، اس کا وزارت یا متعقلہ حکام سے کوئی تعلق نہیں ہو گا۔
وزارت حج و عمرہ نے اس حوالے سے معلومات جاننے کے لیے ہفتے کے سات دن چوبیس گھنٹے کئی زبانوں میں خدمت فراہم کرنے کا انتظام کیا ہے۔ اس کے لیے "العناية بضيوف الرحمن" مرکز سے درج ذیل نمبروں یا ای میل کے ذریعے رابطہ کیا جا سکتا ہے۔
یونیورسل نمبر : 1966 (مملکت کے اندر سے)
بین الاقوامی نمبر : +966 920002814 (مملکت کے بیرون سے)
ای میل : care@haj.gov.sa
ادھر سعودی وزارت حج و عمرہ نے معتمرین کے لیے سعودی عرب میں داخلے کی آخری تاریخ 13 اپریل مقرر کی ہے۔ مزید یہ کہ 29 اپریل 2025 معتمرین کے مملکت سے کوچ کرنے کا آخری روز ہو گا۔ اس تاریخ کے بعد کسی معتمر کا مملکت میں رہ جانا خلاف ورزی شمار ہو گا۔