سال 2024ضلع چکوال کے گیارہ تھانوں میں 7274 مقدمات درج ہوئے

 چکوال(نمائندہ خصوصی)ضلع چکوال کے گیارہ تھانوں میں یکم جنوری 2024سے لیکر 31دسمبر 2024 تک منشیات، قتل، اقدام قتل، اغوا، ڈکیتی، دہشت گردی، جنسی زیادتی، بدفعلی، لڑائی جھگڑے، جنسی طور پر ہراساں کرنے، چوری، چادر اور چاردیواری کا تقدس پامال کرنے، امانت میں خیانت، چیک ڈس آنر، گداگری، ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی سمیت دیگر متفرق دفعات کے تحت 7274 مقدمات درج ہوئے۔ ضلع بھر میں صدر سرکل کے تھانہ جات سٹی چکوال مجموعی طور پر جرائم کے حوالہ سے 1403 مقدمات درج کر کے پہلے تھانہ صدر چکوال 1062 مقدمات درج کر کے دوسرے، تھانہ کلر کہار 937 مقدمات درج کر کے تیسرے، تھانہ صدر تلہ گنگ 828 چوتھے، تھانہ چوآسیدن شاہ 646 پانچویں، تھانہ ڈوہمن 531 چھٹے، تھانہ سٹی تلہ گنگ 475 ساتویں، تھانہ ڈھڈیال 409 آٹھویں ہے۔

ای پیپر دی نیشن