فیصل آباد‘ اوکاڑہ میں زیادتی واقعات ذہنی معذور خاتون واربرٹن میں نشانہ بنی

فیصل آباد + اوکاڑہ + رینالہ خورد + ننکانہ + واربرٹن (نمائندگان) مختلف واقعات میں 2 لڑکیوں اور ذہنی معذور خاتون اور 2 بچوں کو زیادتی کا نشانہ بنا دیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق تھانہ سٹی رینالہ خورد کی بستی بابا لال شاہ میں ملزم آصف نے نامعلوم ساتھی  کے ہمراہ  15 سالہ لڑکی کو نوکری کا جھانسہ دے کر اجتماعی جنسی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔ ایک ملزم کو گرفتار کر لیا گیا۔ دوسرے واقعہ میں تھانہ صدر اوکاڑہ کی مظفر کالونی میں ایک اوباش نے آٹھویں جماعت کی طالبہ کو مبینہ طور پر جنسی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔ پولیس نے ملزم گرفتار کر لیا۔ دریں اثناء واربرٹن بھٹہ تنویر کالونی کے رہائشی کی ذہنی معذور لڑکی کو ہارون مسیح نامی شخص نے زیادتی کا نشانہ بنایا۔ پولیس نے ملزم کو چند گھنٹوں میں گرفتار کر لیا۔ فیصل آباد تھانہ غلام آباد کے علاقہ میں اوباش ملزم اکرام نے آٹھ سالہ بچے‘ تھانہ صدر تاندلیانوالہ کے علاقہ 409گ ب میں تین اوباش ملزموں نے بچے کو زیادتی کا نشانہ بنایا۔ ملزم ویڈیو بناتے ہوئے دھمکیاں دیتے رہے۔

ای پیپر دی نیشن