پشاورکے علاقے حیات آباد فیزون میں سابق سینیٹر ناصرخان آفریدی کے گھر کےباہربارودی مواد کا دھماکہ ہوا تاہم دھماکےسےجانی نقصان نہیں ہوا۔

پولیس کے مطابق خیبرایجنسی سے تعلق رکھنے والے سابق سینیٹر ناصر آفریدی کے گھرکے باہردھماکے سےگھرکے گیٹ اورایک گاڑی کونقصان پہنچاجبکہ قریبی گھروں کے شیشے بھی ٹوٹ گئے۔ دھماکے کے بعدپولیس ،بم ڈسپوزل یونٹ اورامدادی اداروں کی ٹیمیں موقع پرپہنچ گئیں۔بم ڈسپوزل یونٹ کے مطابق دھماکہ میں پانچ سو گرام بارودی مواداستعمال کیاگیا جو ٹائم ڈیوائس تھا۔ ناصرآفریدی، ان کابیٹااوربھائی قومی اسمبلی کے حلقہ این اےچھیالیس قبائلی علاقہ جات سے آزادامیدوار کی حیثیت سے انتخابات میں حصہ بھی لے رہے ہیں۔

ای پیپر دی نیشن