گوجرانوالہ: آل پاکستان واپڈا ہائیڈرو الیکٹرک ورکر یونین کا احتجاج‘ ریلی 

گوجرانوالہ (نمائندہ خصوصی)آل پاکستان واپڈا ہائیڈرو الیکٹرک ورکر یونین کا واپڈا کی نجکاری ڈسکوز کی نجکاری ڈیتھ کوٹہ ختم کرنے کے خلاف مرکزی نائب صدر ہائیڈرو لیبر یونین ولی رحمن خان کی زیر قیادت احتجاج مظاہرہ اور ریلی نکالی گئی جس میں گیپکو ریجن بھر کے تمام سرکلز کے زونل چیئرمین سمیت گیپکو ملازمین کی بھر تعداد نے شرکت کی اس موقع پر ولی رحمن خان، میاں عطا رحمن، رانا شہزاد، سیٹھ فیاض نے گیپکو ریجن کے ملازمین سے خطاب کیا اور حکومت سے مطالبہ کرتے کہا کہ واپڈا ملازمین کا بھرتی کوٹہ بحال کیا جائے ہماری تنخواہوں میں اضافہ کیا جائے واپڈا کی نجکاری ہم کسی صورت قبول نہیں کریں گے حکومت ہوش کے ناخن لیں، ولی رحمن خان، میاں عطا رحمن، رانا شہزاد، رانا زمان کا مزید کہنا تھا کہ حکومت ہمارے جائز مطالبات پر عمل کرے ورنہ ہمارا احتجاج جاری رہے گا ۔

ای پیپر دی نیشن