شیخوپورہ (نمائندہ نوائے وقت) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے ضلعی صدر و سابق رکن صوبائی اسمبلی محمد عارف خان سندھیلہ نے کہا ہے کہ مریم نواز شریف نے بطور وزیر اعلیٰ پنجاب اپنی قائدانہ صلاحیتوں کا لوہا منوایا ہے، ان پر صوبہ کے ہر فرد کو فخر اور ناز ہے۔ مریم نواز شریف کی عوامی فلاح و بہبود کی خدمات کو نہ صرف پاکستان بلکہ بیرونی دنیا میں بھی خوب سراہا جا رہا ہے جس سے پاکستان کا وقار بلند ہونے سمیت جمہوری عمل میں خواتین کا کردار مزید فعال ہوا ہے۔ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی قیادت میں پنجاب ترقی کی منازل تیزی سے طے کرتا رہے گا۔ رمضان المبارک میں چوروں اور ذخیرہ اندوزوں کا سختی سے محاسبہ کیا جا رہا ہے۔ عوام کا استحصال کرنے والوں سے کوئی رعایت نہیں برتی جائے گی۔