اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) ملک بھر کیلئے ماہانہ ایڈجسٹمنٹ میں بجلی کی قیمت میں کمی کی گئی ہے۔ نیپرا کے مطابق کراچی کے سوا باقی ملک کیلئے بجلی دو روپے 12 پیسے فی یونٹ سستی کر دی گئی ہے۔ کراچی کیلئے بجلی کی قیمت میں تین روپے فی یونٹ کی کمی کی گئی ہے۔ نیپرا نے ماہانہ ایڈجسٹمنٹ میں بجلی کی قیمت میں کمی کے نوٹیفکیشنز جاری کر دیئے، بجلی صارفین کو کمی کا ریلیف مارچ کے بلوں میں ملے گا۔