رورل ہیلتھ سنٹر بوچھال کلاں میں ادویات ناپید ہوگئیں

 بوچھال کلاں(نامہ نگار) رورل ہیلتھ سنٹربوچھا ل کلاں میں آئے ہوئے مریضوں کی بڑی تعداد نے ہمارے نمائندہ کو بتایا کہ رورل ہیلتھ سنٹر بوچھال کلاں میں ڈاکٹروں سمیت درجنوںملازمین صرف تنخواہ لینے کے لیے بیٹھے ہیں انہوں نے بتایا کہ ہم گاڑیوں پر کرایہ بھر کے ہسپتال پہنچتے ہیں تو ہسپتال سے ہمیں ایک گولی بھی نہیں ملتی ہسپتال میں نہ ادویات ہیں نہ ٹیکہ لگانے کے لیے سرنج نہ ٹانکہ لگانے کے لیے دھاگہ موجود ہے ہسپتال سے مریضوں نو ادویاتکے لیے من پسند میڈیکل سٹورز پر بھیجا جاتا ہے کئی مریضوں نے تو بتایا ہے کہ ان کے پاس ادویات لینے کے لیے پیسے بھی نہیں ہیں تو وہ دوائیں کہاں سے لیں انہوں نے کہا کہ وزیراعی پنجاب مریم نواز جو بلند و بانگ دعوے کرتی ہیں ان کے دعوے سوالیہ نشان بن گئے ہیں عوام نے محکمہ صحت کے ارباب اختیار سے نوٹس لینے کی اپیل کی ہے کہ سرکاری ہسپتالوں میں ادویات کی ترسیل کو یقینی بنایا جائے ۔

ای پیپر دی نیشن