پلاسٹک مصنوعات بنانے اور سپلائی کرنیوالوں کی آن لائن رجسٹریشن کا فیصلہ 

لاہور(این این آئی) پنجاب حکومت نے صوبے میں پلاسٹک مصنوعات بنانے، سپلائی کرنے، اور ری سائیکل کرنے والوں کی آن لائن رجسٹریشن کا فیصلہ کیا ہے۔ اس حوالے سے ایک بیان میں سینئر وزیر پنجاب مریم اورنگزیب نے کہا کہ  صوبے میں پلاسٹک پروڈیوسرز ، سپلائرز اور ری سائیکلرزکی رجسٹریشن آن لائن کرنیکا فیصلہ کیا ہے جس سے پلاسٹک انڈسٹری کا ڈیٹا ایک جگہ اکٹھاکیا جائیگا۔وزیر تحفظ ماحولیات نے کہا کہ پلاسٹک کی سپلائی سائیڈ کو مکمل طور پر رسمی معیشت کا حصہ بنانامقصود ہے، اس اقدام سے ماحولیاتی آلودگی پر قابو پایا جائیگا اور معیشت میں شفافیت بھی بڑھے گی۔ مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ 75 مائیکرون سے کم حجم والے پولیتھین بیگز کے خلاف ایکشن لیا جارہا ہے، پلاسٹک تھیلے بنانے والی 9 فیکٹریوں کو خلاف ورزی پر نوٹس جاری کر دیے جب کہ اینٹی پلاسٹک اسکواڈز فوڈ پوائنٹس، مارکیٹوں اور دکانوں کا معائنہ کر رہے ہیں، پلاسٹک بیگز کا استعمال ختم کرنے کے لیے سخت اقدامات کررہے ہیں، دکانداروں کو متبادل ماحول دوست بیگز استعمال کرنے کی ہدایت کی ہے۔ سینئر وزیر نے مزید کہا کہ پلاسٹک تھیلوں پر پابندی یقینی بنانے کے لیے کارروائیاں جاری رکھی جائیں گی اور محکمہ تحفظ ماحول 10 دسمبرسیاینٹی پلاسٹک مہم اور کریک ڈاؤن تیزکریگا۔

ای پیپر دی نیشن