وزارت موسمیاتی تبدیلی کا کاربن ٹریڈنگ کیلئے عملی اقدامات کا آغاز

اسلام آباد(رانا فرحان اسلم/خبرنگار)وزارت موسمیاتی تبدیلی و ماحولیاتی روابط نے پاکستان میں کاربن ٹریڈنگ کیلئے عملی اقدامات شروع کر دیئے ہیںکاربن ٹریڈنگ کے دو منصوبوں کیلئے لیٹر آف انٹینٹ جاری کردیئے گئے راوی اربن ڈویلپمنٹ اتھارٹی RUDA) (کیجانب سے محمود بوٹی کے مقام پر سالڈ ویسٹ مینجمنٹ جبکہ کوریا کی ایک کمپنی پاکستان میں واٹرکنزرویشن کا منصوبے شروع کریگی تفصیلات کے مطابق موسمیاتی تبدیلیوں کے اثرات سے نمٹنے اور نقصانات کے ازالہ کیلئے پاکستان میں کاربن ٹریڈنگ اور مارکیٹنگ کیلئے کام شروع کردیا گیا ہے اس ضمن میں پاکستان کی وزارت موسمیاتی تبدیلی وماحولیاتی روابط کیجانب سے دو کمپنیزکو لیٹر آف انٹینٹ جاری کر دیئے گئے ہیںراوی اربن ڈویلپمنٹ اتھارٹی لاہور میں محمود بوٹی کے مقام پر کچرہ کنڈی میں سالڈ ویسٹ مینجمنٹ کے منصوبے پر کام کریگی جبکہ دوسرا  منصوبہ پانی سے متعلق ہوگا جس میں کوریا کی ایک کمپنی پاکستان میں ریورس اوسموسس سسٹین ایبل واٹر مینجمنٹ ٹیکنالوجیکا منصوبہ شروع کریگی جس سے واٹر کنزرویشن کو یقینی بنایا جائیگا زرائع وزارت موسمیاتی تبدیلی کے مطابق ایک اور کمپنی کو بھی لیٹر جاری کیا جارہا ہے جو کہ تیسرا لیٹر آف انٹینٹ ہوگا ۔

ای پیپر دی نیشن