کراچی میں پولیس، رینجرزاوردیگرقانون نافذ کرنے والے اداروں کی جانب سے شہرمیں امن قائم کرنے کے دعوے دھرے کے دھرے رہ گئے، آج بھی شہر قائد کے مختلف علاقوں میں فائرنگ اور پرتشدد واقعات میں دو افراد جاں بحق ہوگئے، فائرنگ کا پہلا واقعہ سپرہائی وے پراٹک سی این جی اسٹیشن کے قریب پیش آیا جہاں دہشت گردوں نے فائرنگ کرکے ایک شخص کوموت کے گھاٹ اتاردیا، مقتول کی شناخت عبدالرحمان کے نام سے کرلی گئی،اورنگی ٹاؤن کراؤن سینما کے قریب سے بھی ایک شخص کی لاش ملی،پولیس کے مطابق تشدد کےبعد مقتول کی لاش کوجلا دیا گیا،دوسری جانب سندھ رینجرز نے کراچی کے علاقے شانتی نگر، جمالی گوٹھ، ناتھا خان گوٹھ، پرانا سبزی منڈی اور حسین گوٹھ ناظم آباد سمیت شہر کے مختلف علاقوں میں کارروائی کرتے ہوئے دس مشتبہ افراد کوحراست میں لے کراسلحہ برآمد کرلیا، ادھر ویسٹ زون پولیس نے بھی شہرکے مختلف علاقوں میں کارروائی کرتے ہوئے باون ملزمان کوگرفتارکرکے اسلحہ اور منشیات برآمد کرلی۔