ٹرمپ نے بیرون ملک بننے والی فلموں پر 100 فیصد ٹیکس لگا دیا

واشنگٹن (نوائے وقت رپورٹ) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ بیرون ملک بننے والی فلموں پر 100 فیصد ٹیکس لگا دیا۔ امریکی صدر نے کہا کہ محکمہ تجارت سمیت دیگر محکموں کا فلموں پر ٹیکس کے فوری نفاذ کا کام شروع کرے گی۔ چاہتے ہیں امریکی فلمیں دوبارہ سے امریکہ میں ہی بنیں۔ امریکی فلم انڈسٹری بہت تیزی سے ختم ہوتی جا رہی ہے۔ ہماری فلمی صنعت کو امریکی فلمسازوں کے دوسرے ممالک میں جا کر کام کرنے سے نقصان ہو رہا ہے۔ دوسرے ممالک امریکی فلم سازوں کو اپنی جانب راغب کر رہے ہیں۔ دیگر اقوام کی طرف سے یہ مشترکہ کوشش ہے۔ یہ قومی سلامتی کے لئے خطرہ ہے۔ دوسرے ممالک کا امریکی فلمسازوں کو راغب کرنا پیغام رسانی اور پراپیگنڈا ہے۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے الکاٹراز جیل دوبارہ کھولنے کا حکم دے دیا۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایک حیران کن اعلان کرتے ہوئے کہا کہ وہ وفاقی بیورو آف پرزنز کو ہدایت دے رہے ہیں کہ مشہور زمانہ الکاٹراز جیل کو دوبارہ تعمیر کر کے فعال کریں تاکہ امریکا کے سب سے خطرناک اور سفاک مجرموں کو وہاں قید کیا جا سکے۔ٹرمپ نے اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹروتھ سوشل پر ایک پوسٹ تحریر کرتے ہوئے کہا کہ الکاٹراز جیل کو دوبارہ تعمیر کرکے کھولا جائے، جب ہم ایک سنجیدہ قوم تھے تو خطرناک مجرموں کو کسی ہچکچاہٹ کے بغیر وہاں قید کر دیا جاتا تھا، جہاں وہ کسی کو نقصان نہ پہنچا سکیں۔

ای پیپر دی نیشن