کامونکی(نمائندہ خصوصی )بااثر افراد کی فائرنگ، مدعی ہی ملزم قرار، نواحی گاؤں گلگٹی کے رہائشی عمر ارشاد راجپوت کو شہباز ساہی اورفیصل ساہی ،ساجد،بلال محمود ،عبداللہ حیدر نامی بیس مسلح افراد نے مبینہ طور پر بہیمانہ تشدد کا نشانہ بناکراسلحہ کی نوک پر انہیں یرغمال بنائے رکھا ،جبکہ زخمی عمر ارشاد کے چچا محمد ریاض نے شہباز ساہی کے نوکرحسنین سے پسٹل چھین کر تھانہ واہنڈوجمع کروایا،متاثرہ خاندان کے مطابق 15 پر اطلاع کے پولیس نے مدعی عمر ارشاد وغیرہ کو ہی تھانہ آنے پر ایف آئی آرمیں نامزد کر دیا۔ متاثرہ افراد کا کہنا ہے کہ بااثر ملزمان نے مبینہ طور پر ،،نوٹوں کی چمک ،،دکھا کر پولیس کو اپنے حق میں کرلیا۔