متعدد وارداتیں، شہری لاکھوں گنوا بیٹھے،    4 کاریں،  9 موٹر سائیکل چوری

لاہور (نامہ نگار) چوری و ڈکیتی کی وارداتوں میں لاکھوں روپے، زیورات، موبائل فون، موٹر سائیکلیں، گاڑیاں اور دیگر سامان لوٹ لیا گیا۔ ڈاکوؤں نے شاد باغ میں مراد کے گھر میں اہلخانہ کو گن پوائنٹ پر یرغمال بنا کر5 لاکھ روپے، زیورات، موبائل فون، دیگر سامان، شفیق آباد میں شمشیر سے 2 لاکھ 45ہزار روپے اور موبائل فون، شیراکوٹ میں تاج سے 2لاکھ 12 ہزار، موبائل فون، ہربنس پورہ میں اسد سے ایک لاکھ10 ہزار روپے، موبائل فون، گرین ٹاؤن میں حمید سے ایک لاکھ روپے، مانگا منڈی میں عادل سے گن پوائنٹ پر 88 ہزار روپے، موبائل فون، مصطفی آباد میں منصور سے 61ہزار روپے، موبائل فون، اچھرہ میں یامین سے 44ہزار روپے، موبائل فون، داتا دربار میں کاشف سے 40 ہزار روپے، موبائل فون، مزنگ میں یوسف سے 9ہزار روپے اور موبائل فون، ماڈل ٹاؤن میں عدیل سے3 ہزار روپے اور موبائل فون لوٹ لیا اور فرار ہو گئے ہیں۔ چوروں نے جوہر ٹاؤن، لیاقت آباد، رائیونڈ اور مغلپورہ کے علاقوں میں سے 4 گاڑیاں جبکہ مصری شاہ، باغبانپورہ، برکی، ریس کورس، گرین ٹائون، مغلپورہ، مزنگ، لوئر مال اور سندر کے علاقوں میں سے 9موٹر سائیکلیں چوری کر لی ہیں۔

ای پیپر دی نیشن