مری(بیورو رپورٹ)سیکرٹری ایمرجنسی سروسز پنجاب ڈاکٹر رضوان نصیر (ستارہ امتیاز) کی ہدایت پر ایمرجنسی سروسز ریسکیو 1122 مری کے اہلکار عید الفطر کے دنوں بھی ایمرجنسی کور پلان کے مطابق بروقت ریسکیو سروس مہیا کر تے رہے،عید الفطر تعطیلات کے دوران ایمرجنسی کور پلان پر مکمل عمل درآمد کرانے کا مقصد کسی بھی ہنگامی صورتحال میں فوری رسپانس کو یقینی بنانا ہے ان خیالات کااظہارڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر انجینئر کامران رشید نے مری میڈیاسے گفتگوکرتے ہوئے کیاانہوںنے کہا کہ مری میں قائم کردہ مستقل ریسکیو اسٹیشنز بائی پاس روڈ پنڈی پوائنٹ، جی ٹی روڈ چھرہ پانی، سترہ میل ایکسپریس وے کے علاوہ سرینگر روڈ علیوٹ، سیاحتی مقام نیو مری، کھجٹ ایکسپریس وے، اپر جھیکاگلی روڈ، کالی مٹی باڑیاں روڈ، کشمیر پوائنٹ، پر اپنے فرائض سر ہمراہ ایمرجنسی ریسورسز فرائض سر انجام دینے میں مصروف ہیں ،ضلع مری میں ایمرجنسی کور پلان کے تحت مری کے مختلف مقامات پر 16 ایمبولینسز، 7فائر وہیکلز، 2 ریسکیو وہیکلز، 2 ریکوری وہیکلز اور 20 موٹر بائیکس ریسکیو سروس پر ریسکیو اہلکار اپنے فرائض سر انجام دے رہے ہیں۔