لاہور (نوائے وقت رپورٹ) پاکستان ریلوے نے خوشحال خان خٹک ایکسپریس کی بحالی کا اعلان کر دیا۔ اپریل کے آخر میں خوشحال خان خٹک ایکسپریس دوبارہ بحال کی جا رہی ہے۔ خوشحال خان خٹک ایکسپریس 2020ء میں کرونا وبا کے دوران بند کی گئی تھی۔ یہ ٹرین مین لائن 2 پر چلنے والی ایک منافع بخش اور عوامی ٹرین ہے۔