لاہور: کئی علاقوں میں بوندا باندی‘ بہاولپور آسمانی بجلی گرنے سے باپ بیٹا جاں بحق

لاہور+ بہاول پور+ فیصل آباد (نوائے وقت رپورٹ + نمائندگان) لاہور کے کئی علاقوں میں گزشتہ شب بوندا باندی ہوئی جبکہ بہاول پور، یزمان کے علاقے 98 ڈی بی کے قریب  آسمانی بجلی گرنے سے باپ بیٹا موقع پر جاں بحق، جبکہ دوسرے بیٹے سمیت 2 افراد زخمی ہوگئے۔ 50 سالہ شوکت علی  اور اس کا 16سالہ بیٹا عمر شوکت موقع پر دم توڑ گئے۔  فیسکو ریجن کے مختلف علاقوں میں بارش اور آندھی کے باعث 75 فیڈرز پر بجلی کی فراہمی متاثر ہوگئی۔ فیصل آباد، سرگودھا، ٹوبہ، میانوالی اور جھنگ سرکلز کے مختلف علاقے بھی فیڈرز ٹرپنگ کی وجہ سے متاثر ہوئے۔

ای پیپر دی نیشن